فلم بھیڑیاکےرنگارنگ پریمئیرشوکاانعقاد

فلم بھیڑیاکےرنگارنگ پریمئیرشوکاانعقاد
کیپشن: The colorful premiere of the film Shediya was held

ایک نیوز:لاہور میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بھیڑیا کا رنگا رنگ پریمیئر شو منعقد کیا گیا۔سماجی موضوع پر بنی فلم کے پریمیئر شو میں کاسٹ کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
بڑی عید پر پاکستانی سینما گھروں میں کرائم تھریلر فلم بھیڑیا بھی دیکھائی جائے گی۔اچھوتی کہانی اور فنکاروں کے منفرد کرداروں پر مبنی فلم بھیڑیا کا پریمیر شو لاہور کے مقامی سینیما گھر میں منعقد کیا گیا جہاں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار شہریار چیمہ، سدرہ نور، شہزاد بلا، توفیق شاہ، علی خان، زارہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

سماجی موضوع پر بنائی گئی فلم کے پروڈیوسر مختار خواجہ اور ہدایات کار شہزاد بلا ہیں۔سٹار کاسٹ سے سجی فلم کے فنکار عید پر فلم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
فلم بھیڑیا کو عید الاضحی کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔