ایک نیوز:پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلرمحمدعامراورآل راؤنڈرعمادوسیم نےایک مرتبہ پھرانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ عامر اور عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔ محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔
ذرائع کےمطابق محمد عامر اور عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی۔دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری مرتبہ ایکشن میں ہونگے۔
واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے میگاایونٹ سے آغازسےہی ٹورنامنٹ سےباہرہوگئی ہے۔