وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی سے متعلق بڑا اقدام

 وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی سے متعلق بڑا اقدام
کیپشن: A major initiative to cut federal government spending

ایک نیوز: وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی سے متعلق بڑا اقدام، وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی ،وفاقی حکومت کا سائز چھوٹا کرنے کے لئے قائم کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کرینگے ۔منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، اقتصادی امور کے وزراء رکن مقرر  کردئیے گئے۔

سیکرٹری، پاور ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،بلال اظہر کیانی،ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ،اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے ٹی او آر بھی وضع کر لئے گئے، وفاقی حکومت کے امور کی انجام دہی کے لئے تجاویز اور ٹھوس پلان تیار کیا جائے گا ۔
کمیٹی اثاثہ جات، انسانی وسائل اور دیگر امور کی حفاظت کے طریقہ کار تجویز کرے گی، کمیٹی کو تفویض کردہ کام کے دائرہ کار سے متعلق کوئی بھی معاملہ زیر غور لایا جا سکے گا ،کمیٹی ضرورت کی بنیاد پر کسی بھی اضافی ممبر کا انتخاب کر سکتی ہے۔ کمیٹی 75 دنوں کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ کابینہ ڈویژن کا ادارجاتی اصلاحات کا سیل کمیٹی کی معاونت کرے گا۔