پریس کلب کےباہراحتجاج کاکیس،عدالت نےگرفتارکارکنوں کوجیل بھیج دیا

Jun 15, 2024 | 21:44 PM

ایک نیوز:اسلام آبادنیشنل پریس کلب کےباہراحتجاج کرنےکےکیس میں عدالت نےگرفتارکارکنوں کوجیل بھیج دیا۔
تفصیلات کےمطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔ عامر مغل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کر دیا گیا۔

 پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔
  عدالت نے پولیس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لئےاڈیالہ جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شعیب شاہین اور علی بخاری کی عبوری ضمانت 22 جون تک منظور کر لی ۔
عدالت نے 5/5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض شعیب شاہین اور علی بخاری کی عبوری ضمانت منظور کی۔    

مزیدخبریں