ایک نیوز:بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کاکہناہےکہ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے جسے ہر دوسرا حکومتی اقدام ثابت کر رہا ہے، بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا، عوامی مینڈیٹ سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو 8 فروری کو ظلم اور وحشت کے راج کو مسترد اور عمرقان خان اور ان کی جماعت کوووٹ کےذریعے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
رؤف حسن کامزیدکہناہےکہ ایک جانب عوام دشمن ظالمانہ بجٹ اور اس پر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے مینڈیٹ چور نااہل حکومت نے کسانوں کو نشانہ ستم بنا کر دیہی معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھی، اب وفاقی حکومت کے تضادات اور نقائص سے بھرپور بجٹ کے نتیجے میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام سے لے کر کاروباری طبقے تک سب کو اپنی لپیٹ میں لے گا، بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے اور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔