سانگھڑمیں افسوسناک واقعہ،گورنرسندھ نےبڑااعلان کردیا

سانگھڑمیں افسوسناک واقعہ،گورنرسندھ نےبڑااعلان کردیا
کیپشن: Sad incident in Sanghar, Governor Sindh made a big announcement

ایک نیوز:سانگھڑمیں افسوسناک واقعہ کےبعدگورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبڑااعلان کردیا۔
تفصیلات کےگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کردیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، شہری کوانصاف دیاجائے۔ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی۔ کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔

کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔ قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ ،درد کا احساس جگانے کے لئے ہوتاہے۔
واضح رہےکہ صوبہ سندھ کےشہرسانگھڑمیں وڈیرے کےکھیتوں میں اونٹ داخل ہوگیاتھاجس پر وڈیرے نےاپنی عدالت لگالی اورانوکھافیصلہ کرتےہوئےبےزبان اونٹ کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔