ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے اور توشہ خانہ نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دےدیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔
لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔5رکنی لارجر بینچ توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف 20جون سے سماعت کرے گا۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔