سونےکی قیمت میں کمی

سونےکی قیمت میں کمی
کیپشن: Decrease in the price of gold

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی  ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔