ایک نیوز:ڈی سی سکردو شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا ہے کہ سکردوکی سنہری پہاڑی سے لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی،دوسرے لاپتہ جاپانی کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز،ماہرین اور کوہ پیماؤں نے حصہ لیا ہے،سرچ ٹیم نے شدید موسمی حالات میں ان تھک محنت سے لاپتہ کوہ پیما کا سراغ لگا ہے،جاپانی کوہ پیما کی لاش کیمپ تھری سے 300 میٹر نیچے ملی ہے۔
ڈی سی نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران ہر ممکنہ اقدام کیا اور لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے،ہمیں حالات کی سنگینی کو باخوبی سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے جاپانی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں تاکہ کامیاب نتیجہ تک پہنچ سکیں،پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ اور کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کو سرچ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام جاپانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں تاکہ سرچ آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے،جاپانی کوہ پیما منگل کو لاپتہ ہوئے تھے۔