وزیراعلیٰ پنجاب سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان کی ملاقات 

Jun 15, 2024 | 15:39 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے،اس دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور احسن بھون بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنےوکلاء کی فلاح وبہبود کی لئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خاتون وکلا کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت قبول کرلی ،بہاولپور اور ملتان بار کے صدور کی طرف سے دورے کی دعوت پر بھی آمادگی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےپنجاب بار کونسل کو پانچ کروڑ ، بہاولپور اور ملتان ہائیکورٹ بار کے لئے ایک ایک کروڑ گرانٹ کے چیک دئیے ،وکلا برادری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بحال کرنے پر بھی اتفاقِ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نےکہا کہ قانون کی بالادستی کے لئے وکلا برادری کی جدو جہد قابل تحسین ہے، قانون کی حکمرانی اور فرد کی انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے بھرپور معاونت کریں گے، عدالتی نظام کی کارکردگی بڑھانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے حکومت انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں منصفانہ اور موثر قانونی نظام کے اجتماعی مقصد کو آگے بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا، سینیٹر پرویز رشید،،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفرڈال، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پروزارت اور افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ، پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے شکایات اور کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کردیں ،روٹی سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں