اللّٰہ اور اسکے رسولﷺ کی اطاعت کرو، جو ظلم کرتا ہے اسکی پکڑ ہوگی: خطبہ حج

اللّٰہ اور اسکے رسولﷺ کی اطاعت کرو، جو ظلم کرتا ہے اسکی پکڑ ہوگی: خطبہ حج
کیپشن: Obey Allah and His Messenger (peace and blessings of Allah be upon him), whoever does wrong will be caught: Hajj Sermon

ایک نیوز: مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اے لوگو، اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔ 
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر ﷺ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے، رسولﷺ کی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، اللّٰہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔
 خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے دین اسلام کو لوگوں کے لیے پسند کیا ہے، اے لوگو! مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، اللّٰہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا، اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے، کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جو شیطانی عمل ہے، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، ایک دوسرے سے تعاون کرو، مدد کا جذبہ قائم کرو، اللّٰہ تعالیٰ گناہ معاف کر کے درجات بلند کرنے والا ہے۔    
حج کے خطبے میں امام و خطیب نے کہا کہ اے مسلمانوں ایک دوسرے کا مذاق مت اڑاؤ، ہو سکتا ہے وہ تم سے بہتر ہو،خطبہ حج ہر مومن کو چاہئے کہ ضروری چیزوں کی حفاظت کے لئے کوشش کرے، ہر مومن کو چاہئے کہ ضروری چیزوں کی حفاظت کے لئے کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی تربیت کریں، خاص طور پر جوانوں اور بچوں کی،قرآن کہتا ہے جو بیت اللہ میں ظلم کا ارادہ کرے گا اس کی پکڑ ہو گی،اللہ کے نبی نے تینوں جمعرات کی کنکریاں ماریں، معذوروں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں رکنے کی بھی اجازت دی، نئی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات میں دعائیں مانگتے اور روتے رہے،اپنے رب کو ہر حالت میں پکارتے رہو اور اپنے اوروالدین کیلئے دعائیں کرو۔
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے کہا کہ  اپنے ساتھ صلح رحمی کرنے والوں اور اپنے اہل خانہ،رشتہ داروں کیلئے بھی دعا کرو،فلسطینی بھائیوں کے لئے خوب دعا کریں وہ اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں،اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والوں کے لئے بھی دعا کرو،اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والوں کے لئے بھی دعا کرو،اے اللہ تمام حاجیوں کا حج اور ان کی قربانی قبول فرما۔
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد کا کہنا تھا کہ اے اللہ تمام حاجیوں کا حج اور ان کی قربانی قبول فرما،اے اللہ ہم سب کے دل اچھے کر دے،ان کے وطنوں میں امن قائم کر دے،اے اللہ امت کے تمام معاملات خود سمیٹ لے،اللہ نے قرآن مجید نازل فرمایا تا کہ لوگوں کی فلاح ہو سکے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں،ساری تخلیق اور معاملہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے مزید کہا کہ اللہ کے احکام کی پیروی کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونگے،اللہ ہر چیز کا مالک ہے،قرآن ہمیں سیدھی راہ دکھاتا ہے،عبادت صرف اللہ کی کی جائے،اللہ ہر چیز کا مالک ہے ،اس دن سے ڈرو جب بیٹا باپ اور باپ بیٹے کے کام نہیں آ سکے گا،گواہی دیتا ہوں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبے میں کہا کہ  اللہ پرتوکل کرنےو الوں کےلیے اللہ ہی کافی ہے،اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے،شیطان آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے،دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں نہ رکھے،رمضان کے روزے رکھیں اور استطاعت ہو تو حج کیلئے جائیں،جو حج کی طاقت رکھتا ہو اس پر حج لازم ہے،عبادت کے دوران یہ تصور رکھیں کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہےاور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔
امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے کہا کہ جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف فرمائے گا،اے لوگوں ، اللہ سے ڈرو، متقی کو وہاں سے رزق عطا ہو گا جہاں اس کا گمان تک نہ ہو،تقویٰ فلاح کاراستہ ہے، نماز قائم کرو یہ بے حیائی سے روکتی ہے، اسلام نے صداقت اور صلہ رحمی کا حکم دیا ہے،اللہ نے دین کو نعمت قرار دیا ہے،قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت و اطاعت کے لئے پیدا کیا ہے، اے لوگو فساد سے ڈرو، ہم نے ہر امت میں رسول کھڑا کیا تا کہ انہیں اللہ کی عبادت پر لائے، کسی انسان کو ناحق قتل مت کرو اور اپنے آپ کو بھی نہ مارو،جس نے زیادتی میں یہ کیا اس کو جہنم کی آگ جلا ڈالے گی،اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ چھینا چھپٹی مت کرو۔