وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد دی 

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد دی
کیپشن: The Prime Minister had a telephone conversation with the Emir of Qatar, Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, and congratulated him on Eid

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے امیر قطر اور عوام کو تہہ دل سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کی عید الاضحیٰ کے تہوار کی اہمیت پر بات چیت بھی ہوئی، عید الاضحی قربانی، ہمدردی اور اتحاد کی علامت ہے، دونوں رہنماؤں کی بات چیت فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 عالمی برادری پر فلسطین کے حوالے سے امن کی بحالی کی کوششوں کو بڑھانے پربھی زوردیا گیا،دونوں رہنماؤں کا خطے میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنانے پر زور رابطے میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔
  پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور محنت کے شعبوں میں پاکستان کے لئے قطر کی حمایت اور تعاون کو سراہا ،دونوں رہنماؤں کا خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، امیر قطر کے دورہء پاکستان کی تاریخیں جلد طے کرلی جائیں گی۔