ایک نیوز:انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادنے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی ،سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔
شعیب شاہین، فتح اللہ برکی سمیت دیگر ملزمان وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نعیم پنجوتھہ، علی اعجاز بھٹر ، سعید سدوزی کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔
عدالت نے وکیل نعیم پنجوتھہ، علی اعجاز بھٹر اور سعید سدوزی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں، وکیل عثمان ریاض گل پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 جون تک توسیع کر دی، کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔