ایک نیوز: پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا، 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں ،20 سے 22 جون کے دوران جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےانتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کیں ہیں،انکا کہنا ہے کہ شہری عید الاضحی کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں، پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں، ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہیںسیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں ،ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔