ایک نیوز: اسرائیل کےفلسطینیوں پرحملےجاری ہیں،اسرائیلی فورسز نےشمالی غزہ میں گھر پر بمباری کی جس سےبچوں سمیت چودہ افراد شہید ہوگئے۔
رفح میں بھی صیہونی ہیلی کاپٹروں کی مشین گنز سے فائرنگ کی جس سےمتعددفلسطینی جان سے گئے ،شہداء کی مجموعی تعداد سینتیس ہزاردو سو چھیاسٹھ ہوگئی ہے۔
خوراک کی کمی سے بھی غزہ میں فلسطینی بچے موت کی آغوش میں جانے لگے،فلسطینی شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھوکے ہیں اور دنیا نے ہمیں بھلا دیا۔
اس سے قبل عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے ہسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری کی ہے، اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔
ہسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔