رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا

Jun 15, 2024 | 11:25 AM

ایک نیوز: رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہواجس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔
 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب بجٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو پہنچ گئی ہے، مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس پر پہنچی ،کئی سیکٹرز کے شئیرز میں اضافہ دیکھا گیا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2952 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

خیال رہے کہ گذشتہ روز  انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہوئی تھی  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا۔
سٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرڈالر8 پیسے سستا ہوا تھا،انٹربینک میں ڈالر 278.59 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا،کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر مستحکم رہا۔

کاروبارکےاختتام پر سٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس قائم  کی تھی، ہنڈرڈانڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا تھا دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 205 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 39 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہو ا، سٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,310 جبکہ کم ترین سطح 76,103 پوائنٹس رہی  تھی۔
 

مزیدخبریں