ایک نیوز: عید قرباں سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں عید قربان سے قبل 5 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے ہیں۔
سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جانے لگیں، پیاز 15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 150 روپے کلو تک ـ ٹماٹر 55 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 110 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 150 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
لہسن ہرنائی سرکاری قیمت 330 روپے کلو مقرر ، فروخت 500 روپے فی کلو تک ادرک چائنہ سرکاری قیمت 650 روپے مقرر کردی گئی ،ـ مارکیٹ میں ادرک 850 روپے کلو تک فروخت کیا جانےلگا سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 90 روپے کلو کردی گئی ۔
لیموں دیسی 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 330 روپے کلو مقررلیکن مارکیٹ میں لیموں 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں ،ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 160 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 220 روپے کلو تک ہونے لگی۔
آلو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 2 روپے بڑھاکر 80 روپے کلو مقرر ، آلو درجہ اول کی فروخت 120 روپے فی کلو تک میتھی کی سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 120 روپے کلو مقرر کی گئی ،فروخت 180 روپے فی کلو بینگن کی سرکاری قیمت 5 روپے بڑھاکر 65 روپےفی کلو مقررجبکہ فروخت 100 روپے فی کلو تکہو رہی ہے۔
کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 100 روپے فی کلو تک کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 130 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔