ایک نیوز: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام کرتے ہوئے عید الاضحٰی کے موقع پر پولیس ملازمین کے مختلف عارضوں کا شکار بچوں اور فیملیز کوسات کروڑ روپے کے وظائف قبل از وقت ادا کر دئیے۔
دماغی فالج (سیریبل پالسی) سے متاثرہ 545 بچوں کو 01 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین تھیلیسمیا کا شکار 148 بچوں کو 66 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔
ڈی آئی جی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت ان بیماریوں سے متاثرہ بچوں کو ماہانہ 15 ہزار روپے ماہانہ دئیے جا رہے ہیں،دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کی 1195 فیملیز کو مینٹیننس الاؤنس کی بھی قبل از وقت ادائیگی کی گئی ہے۔
مینٹیننس الاؤنس کی مد میں چار کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رقم فیملیز کو ادا کی گئی، مینٹیننس الاؤنس اور علاج معالجے اخراجات کی قبل از وقت ادائیگی پر ملازمین نے آئی جی پنجاب سےاظہار تشکرکیا۔
آئی جی پنجاب ویلفیئر نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیںجبکہ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رقوم کی قبل از ادائیگی کا مقصد پولیس ملازمین کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔