وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کرینگے 

Jun 15, 2024 | 09:22 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم کا خطاب معاشی، سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر مشتمل ہوگا ۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں آئندہ برسوں کے لئے میگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی تشکیل دےدی تھی، وزیراعظم شہبازشریف نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ایکنک کی سربراہی سے دور کر دیا ہے ۔
ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے، نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں ،سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے ۔
سابقہ اتحادی دورمیں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ تھے ،نوتشکیل 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شامل ہیں ،وفاقی وزراء خزانہ محمد اورنگزیب اورمنصوبہ بندی احسن اقبال ایکنک ارکان کا حصہ ہیں۔
 پنجاب سےصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اورسندھ سےجام خان شورو ارکان میں شامل ہیں، خیبرپختونخواہ سے مشیرخزانہ مزمل اسلم ایکنک کے ارکان کا حصہ ہونگےجبکہ بلوچستان سےصوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کے رکن مقررہوگئے۔

مزیدخبریں