پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Jun 15, 2024 | 09:08 AM

ایک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس وفعہ  ایک روز قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک دن پہلے ہی کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم جون کوپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں