ایک نیوز :نگران پنجاب حکومت ہمارا کوئی کام نہیں کررہی،پیپلزپارٹی کےعہدیداروں نے بلاول بھٹو سے شکایت کردی ۔
عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے شکایت لگائی کہ پیپلز پارٹی کا کام ہو تو نگران حکومت سارا قانون سامنے رکھ دیتی ہے اور دوسری پارٹی کے لیےآنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔الیکشن میں مشکل ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے یہ شکایت بھی لگائی کہ آصف زرداری کی آمد پر لاہور میں لگائے گئے بینرز بھی اتار دیے گئے تھے۔
دوسری جانب ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، محسن نقوی کا دبئی میں سابق صدرآصف زرداری کی عیادت کرنےکا امکان ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، پنجاب کابینہ کا سیاسی معاملات سےکوئی تعلق نہیں ہے۔