ایک نیوز :انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کا پاک فوج کو سلام ، پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق بیرون ملک پاکستانیوں نےکہا کہ'افواج' پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے ،پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے،سی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوت، یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ مٹھی بھر شرپسند اس ملک کو کسی افریقی ملک کی طرح بنانا چاہتے ہیں۔
یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،فوج ہے تو ہم ہیں، جس طرح ہماری فیڈریشن ہے فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جس نے سب اداروں کو جوڑ رکھا ہےفوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے ،یہ جو بھی 9 مئی کو ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل قابل معافی نہیں ہے۔سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے۔ ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں نے مزید کہا کہ لوگ یہ بھول جائیں کہ ہم اوورسیز پاکستانی، پاک فوج کے خلاف ہیں۔ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔