ایک نیوز :بار کونسل لاہور کے وکلانے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ،وکلانے آتشزدگی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وکلارہنماؤں نے جناح ہاؤس کے دورے کےموقع پر کہا کہ قائد کا گھر قومی اثاثہ تھا، جس کی تباہی دردناک اور تکلیف دہ امر ہے، آتشزدگی کرنے والے عناصر دہشت گرد اور ملک دشمن جرائم پیشہ لوگ ہیں،9 مئی کو تمام شہروں میں ایک مخصوص ادارے کو ٹارگٹ کرنا، بیرونی ایجنڈے کا حصہ ثابت ہوتا ہے ۔
وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ پاک فوج اور قائد کے گھر پر حملہ کرنے والے کسی صورت پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے، اُن تمام شرپسندوں اور ماسٹر مائنڈز کو بے نقاب ہونا چاہیےہم تمام وکلاء برادری کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
وکلاء کے وفد نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی دہشت گردی کرنے والے تمام عناصر کو قانون کے مطابق بلاامتیاز اور بلاتاخیر سزا ملنی جناح ہاؤس میں تباہی کے مناظر شرانگیزی اور سنگین دہشتگردی کی عکاسی کرتے ہیںپچیس کروڑ عوام منتظر ہے کہ شرپسند بلوائیوں کو کڑی سزا دی جائے۔