معروف گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے 

Jun 15, 2023 | 21:42 PM

ایک نیوز :معروف گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کرکے سال2020 کے آڈٹ کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے16 جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔ بکس آف اکاونٹس،بنک اکاونٹ سٹیٹمنٹس، آمدن کی ریدیں ،ذاتی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

ایف بی آر  کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80لاکھ روپے ظاہر کی، 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات، 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہرکئے۔ریکارڈ موصول ہونے کے بعد گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی۔

مزیدخبریں