بائپرجوائے سے حیدر آباد کی 3کروڑ 80لاکھ کی آبادی کو خطرات  کاسامنا

بائپرجوائے سے حیدر آباد کی 3کروڑ 80لاکھ کی آبادی کو خطرات  کاسامنا
کیپشن: 3 crore 80 lakh population of Hyderabad is facing threats from Biparjoy

ایک نیوز:سمندری طوفان بائپرجوائے سے  حیدر آباد کی 3کروڑ 80لاکھ کی آبادی کو خطرات  کاسامنا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ کاکہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر سمندری طوفان کے اثرات سے حیدر آباد کی 14یوسیز متاثر ہوئیں،44ہزار 824لوگ سائیکلون سے متاثر ہوکو بے گھر ہو ئے۔حکومت نے 36کیمپ قائم کئے ہیں جہاں متاثرین کا علاج کیاجارہاہے۔4031متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جن میں سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈی جی ہیلتھ کامزید کہنا تھا کہ ساحلی پٹی کے متاثرین میں 289حاملہ خواتین بھی شامل ہیں ۔14ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی،کیمپوں میں 27بچے غذائی قلت کاشکار نکلے۔

ڈی جی کاکہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر ایمرجنسی سے نمٹنےکیلئے120ایمبولینسز موجود ہیں،ساحلی پٹی پر 100سےزائد ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہاہے۔