رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپورکی مرتضی وہاب کو میئرکراچی بننےپرمبارکباد

رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپورکی مرتضی وہاب کو میئرکراچی بننےپرمبارکباد
کیپشن: Congratulating Murtaza Wahab of Leader People's Party Faryal Talpur on becoming the Mayor of Karachi

ایک نیوز:رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور نے مرتضیٰ وہاب کو میئرکراچی بننےپرمبارکباد پیش کی اور کیک کاٹتے ہوئے پرانی تصویر بھی شیئرکردی۔

رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپورکاٹویٹ میں کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو میئر اور سلمان اے مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔جیت کا کریڈٹ پارٹی کے تمام عہدیداروں،کارکنوں ،حامیوں اور ووٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے انتھک محنت کی ۔صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے بھی جیت میں اہم کردار اداکیا۔

 واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی مرتضیٰ وہاب کو میئرکراچی بننے پرمبارکباد پیش کی تھی ۔

 بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ  آج پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی ملی ہے، یہ کامیابی پورے پاکستان کی فتح ہے۔یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی۔