تونس :سرکاری اسکول کے استاد کی 16 بچوں کیساتھ زیادتی

Jun 15, 2023 | 20:48 PM

ایک نیوز :تونس میں ایک سرکاری سکول میں ایک استاد نے 16 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے نے ملک میں ایک طوفان برپا کردیا ۔
 ذرائع کے مطابق ایک معلم نے سرکاری تعلیمی ادارے میں 8 سے 12 سال کے 16 بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ استاد کے خلاف وسیع تحقیقات شروع کردی گئی ۔ اس واقعہ سے سکولوں میں بچوں کو بھیجنے والے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع صفاقس گورنریٹ میں پیش آیا۔ عدلیہ نے اس ہفتے انکشاف کیا کہ گزشتہ مارچ سے اب تک 16 بچوں کی کیسز کی سماعت ہوئی اور ان میں سے 9 کی شکایات کے حوالے سے تفتیشی مقدمات کھولے گئے ہیں۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں خواتین، خاندان اور بچپن کی وزارت نے جمعہ کوصفاقس گورنریٹ کے ایک پرائمری سکول میں متعدد طالب علموں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے شبہ میں ایک ٹیچر کو کام سے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت دو لڑکوں کے والدین نے شکایت کی تھی۔

مزیدخبریں