سمندری طوفان،جی او سی حیدر آباد کا سجاول کے ریلیف کیمپوں کادورہ 

سمندری طوفان،جی او سی حیدر آباد کا سجاول کے ریلیف کیمپوں کادورہ 
کیپشن: Cyclone, GOC Hyderabad visits Sajawal relief camps

ایک نیوز:سمندری طوفان بائپرجوائے کے باعث جی او سی حیدر آباد محمد حسین نے سجاول کے ریلیف کیمپوں کادورہ کرکے سہولیات کاجائزہ لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686835392-9535.mp4

 جی او سی حیدر آباد محمد حسین کا ریلیف کیمپوں کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین اپنے گھروں طرف نہیں جاتے۔ہم سب اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں سب کی دعاؤں سے طوفان کا رخ تبدیل ہوچکا ہے ۔سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج ،رینجرز اور نیوی نے اپنی بھرپور خدمات پیش کی ہیں۔

 جی او سی حیدر آباد محمد حسین کامزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارے لوگ ہماری عوام مشکل میں ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کسی فرد اور فیملی کو نہیں چھوڑیں گے طوفان زدہ علاقوں سے سب تمام متاثرین ریسکیو کیا جاۓ گا۔80ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرنا مشکل کام تھا مگر اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی ۔