ایک نیوز :سمندری طوفان بائپر جوائے کے اثرات شاہ بندر میں بھی نمودارہونا شروع ہوگئے۔ماہی گیروں کیساتھ جانوروں کو بھی ریسکیو کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان میں متاثرین کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کی زندگی بھی بچائی جارہی ہے،انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاگیا۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان بائپر جوئے نے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسکا فاصلہ 220کلومیٹر ہوگیا، طوفان آج کیٹی بندر سے ٹکرائے گا،کیٹی بندر سیل کردیا گیا، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں۔