ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر پاک فوج کے 11ریلیف کیمپ قائم

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر پاک فوج کے 11ریلیف کیمپ قائم
کیپشن: 11 relief camps of Pakistan Army established on the coastal belt of Thatta

ایک نیوز :پاک فوج کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر 11ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686834330-8793.mp4

پاک فوج کے  کیپٹن نوید اور بریگیڈیئرطارق کا ساحلی علاقوں میں ریلیف کیمپ بابوکناد کادورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔

  کیپٹن نوید اور بریگیڈیئرطارق کاکہنا تھا کہ پاک آرمی نے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔متاثرین کیلئے11ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ہر ریلیف کیمپ میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیاگیا ہے جہاں مکمل ادویات ،علاج میسر ہے۔متاثرین کوراشن سمیت تمام ترسہولیات دی جائیں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686834330-5637.mp4

ڈی سی ٹھٹھہ فاروق سومرو کاکہنا تھا کہ پاک فوج کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر پائے ہیں۔نیوی،رینجرز اور پولیس کا کردار بھی قابل تسائش ہے۔23ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا ہے۔