ایک نیوز:عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1700روپے اضافے کے بعد 2لاکھ20ہزار 700روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت1458روپے اضافے کے بعد 1لاکھ89ہزار 215روپے ہوگئی۔
مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت19ڈالر کی کمی کے بعد 1929 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔