ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/CaBx1PUPgg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/QPyelEB9Hf
— SBP (@StateBank_Pak) June 15, 2023
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 19 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 37 پیسے ہوگئی۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 2 روپے اضافے کیساتھ 296 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 295 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام پر 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔مارکیٹ 145 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 369 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 309 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 77 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 208 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,639 جبکہ کم ترین سطح 41,269 رہی ۔