ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ولیمے اور بارات کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی، حارث رؤف کی دلہن مزنا مسعود کے گھر والوں نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔دلہن کو گھر لانے کے لیے بارات کی تقریب 6 جولائی کو ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب 7 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں فاسٹ بولر حارث رؤف کا نکاح ہوا تھا جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔فاسٹ بولر کے نکاح میں آنے والی خاتون مزنا مسعود ملک حارث رؤف کی ہم جماعت ہیں۔