ایک نیوز: 9 مئی کوحساس تنصیبات پر حملے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے واقعات میں ملوث سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ کو کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت شبنم جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے جو گلبرگ میں درج مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھی۔ مقدمہ نمبر 1280/23 میں محمود الرشید، حماد اظہر اور زبیر نیازی بھی نامزد ملزم ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس وین پر حملہ کیا، پٹرول بم پھینکنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمہ شبنم جہانگیر بھی بلوا کرنے والوں میں شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد رپٹ میں اندراج کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔