سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

Jun 15, 2023 | 15:52 PM

ایک نیوز: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق گائے کو بچاتے ہوئے سپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تاہم سپیکر اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں۔

مزیدخبریں