فیکٹ چیکر:کیا یہ خوفناک مناظر کیٹی بندر کے ہیں؟

Jun 15, 2023 | 15:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائے کیٹی بندر سے ٹکرانے والا ہے اور اس حوالے سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہی میں سے ایک ویڈیو جسے کیٹی بندر کے حالیہ مناظر قرار دیا جارہا ہے، اس میں سیاہ گھنے بادلوں کو ساحل کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔دیکھنے میں یہ منظر خوف میں مبتلا کردینے والا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ساحل پر بالکل سناٹا ہے اور سمندی لہریں ساحل سے تیزی سے ٹکرا رہی ہیں۔ویڈیو میں ساحل پر کچھ بنچز اور دور بنے بنگلے نما ہٹ کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔لیکن اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہے۔یہ ویڈیو پاکستان کے کسی ساحل کی نہیں، بلکہ بولیویا کی ہے جو 2021 میں بنائی گئی تھی۔اس ویڈیو کو اب پاکستان کی طوفانی صورت حال سے جوڑ کر دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں