پرویزالہٰی کی گھر بات کروانے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی عہدے سے فارغ

پرویزالہٰی کی گھر بات کروانے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی عہدے سے فارغ
کیپشن: Executive Director PIC relieved of Parvaizalhi's house talk

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی گھر بات کیوں کروائی؟ ایک نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی کو پرویز الہی کو گھر بات کروانا مہنگی پڑ گئی۔ پرویز الہی کو دل میں تکلیف کے باعث ہفتے کی رات کو پی آئی سی لایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے کہنے پرسی ای او پی آئی سی ڈاکٹر بلال محی الدین نے بیگم سے بات کرائی۔ پرویز الہی نے سی ای او بلال محی الدین کو ڈسچارج نہ کرنے کی سفارش کی۔ تاہم ڈاکٹر بلال محی الدین نے گھر بات کرانے پر آمادگی ظاہر کی اور ڈسچارج نہ کرنے پر معذرت کی۔ 

پرویز الہی کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سروسز اسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پروٹوکول دینے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو ہٹایا گیا تھا۔