ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نالوں کے ارد گرد قائم تجاوزات ہٹانے کاحکم دیدیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل آمد ورفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیاجائے۔
محسن نقوی نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے نکاسی آب سے متعلق امور کو مدنظر رکھنے کاحکم دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثرہوتاہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹانے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔