ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میئر کراچی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔
منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) June 15, 2023
الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور…
انہوں نے لکھا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر کے الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکنان پر رینجرز کا تشدد ، کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمہوریت کے اغوا کے بعد بدترین حکومتی فسطائیت شرمناک ہے pic.twitter.com/2Jo7TSfs0s
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) June 15, 2023