ایک نیوز: وفاقی حکومت نے نہم سے بارہویں جماعت تک نیا نصاب لاگو کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نئے نصاب لاگو کرنے کی منظوری سیکرٹری وزارت تعلیم نے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیا نصاب وفاقی دارالحکومت اور وفاقی وزارتوں کے سکولوں میں لاگو ہوگا۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق نویں اور گیارہوں جماعت کا نیا نصاب 2024میں لاگو ہوگا۔ اسی طرح دسویں اور بارہویں جماعت کا نیا نصاب 2025میں لاگو ہوگا۔ نئے نصاب کا نوٹیفکیشن تمام صوبوں کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبے اپنے قوانین اور کابینہ کی منظوری سے نئے نصاب لاگو ہونے کا نوٹیفکیشن کریں گے۔ نئے نصاب کی تشکیل میں صوبوں سے ماہرین نے اپنی آراء دیں۔
وزارت وفاقی تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے نصاب میں اردو، انگلش، پاکستان سٹڈیز، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی، کمپیوٹرسائنس، اسلامیات اور انٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔