سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، اعدادوشمار جاری

Jun 15, 2023 | 13:06 PM

ایک نیوز: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے آج سہ پہر تک کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔ پاک فوج نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو عمل کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ 

نئے اعدادوشمار کے مطابق 97.4 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ضلع بدین، سجاول اور ٹھٹہ میں 44 ریلیف کیمپوں میں 76,925 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس حوالے سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقررہ وقت میں منتقلی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاک فوج، رینجرز، بحریہ، این ڈی ایم اے اور تمام سول انتظامیہ داد کی مستحق ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طوفان گزرنے تک ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا۔ اس کے علاوہ ملیر اور حیدرآباد میں اضافی فوجی دستے اسٹینڈ بائے کردیے گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686816613-1220.mp4

مزیدخبریں