"بائپرجوائے" پچھلے6 گھنٹوں میں رُخ بدل کر شمال مشرق کےقریب بڑھ رہاہے:پی ڈی ایم اے

Jun 15, 2023 | 13:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندھ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان  "بائپرجوائے"  پچھلے 6 گھنٹوں میں رُخ بدل کر شمال مشرق کے قریب بڑھ رہا ہے اس وقت کراچی سے 230 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلومیٹر جنوب اور کیٹی بندر سے 155 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کو کیٹی بندر (جنوب مشرقی سندھ)اور بھارتی گجرات کےساحل کے درمیان سے 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ بشمول 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ گزرنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر، کراچی مسلسل سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

ممکنہ اثرات:

• جنوب مشرقی سندھ کےساحل کےساتھ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ اضلاع میں آج سے 17 جون کے درمیان 100-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

• آج اور کل تک کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الیار، شہربینظیرآباد, سانگھڑ اضلاع میں چند موسلادھار بارشوں اور 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

• تیز ہوائیں کمزور اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں.

مزیدخبریں