ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران وہ آذربائیجان میں ذگولبا صدارتی محل پہنچے۔ جہاں انہوں نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِاعظم کو ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دریں اثناء آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف باکو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف باکو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں- وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اعر پھول پیش کئے۔ pic.twitter.com/hzgrOe6wCe
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 15, 2023
وزیرِاعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کی یادگارِ شہداء کا دورہ بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہءِ آذربائیجان
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 14, 2023
وزیرِ اعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی بھی ملاقات ہوگی۔ pic.twitter.com/AWmR6QqW0b
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آج آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی متوقع ہے۔