سی ڈی اے نے وزیر اعظم کو ماموں بنا دیا، نا مکمل شیر خان روڈ کا افتتاح کروادیا

سی ڈی اے نے وزیر اعظم کو ماموں بنا دیا، نا مکمل شیر خان روڈ کا افتتاح کروادیا

ایک نیوز: سی ڈی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ماموں بنا دیا،   آئی جے پی روڈ مکمل ہوا نہیں اور وزیر اعظم سے افتتاح کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے  آئی جے پی روڈ مکمل ہوا نہیں اور وزیر اعظم سے افتتاح کروا دیا، وزیر اعظم نے گزشتہ روز آئی جے پی روڈ کو کرنل شیر خان روڈ کا نام بھی دیا تھا ۔سید پور روڈ کے قریب روڈ بیٹھنے کی وجہ سے کھدائی کا کام جاری ہے  اور کھدائی ہونے اور نالہ بنانے کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

قطاریں لگنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، سی ڈی اے  کی جانب سے روڈ مکمل کر کے افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686813143-3222.mp4