ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما سیاسی رہنما اعجاز چوہدری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد ہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر آج رخصت پر تھے جس کی وجہ سے ڈیوٹی جج انسداد دھشت گردی عدالت نے سماعت مؤخر کر دی۔ اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت ہر سماعت 21 جون تک ملتوی کی گئی ہے۔
اعجاز چوہدری نے عسکری ٹاور کو جلانے اور توڑ پھوڑ مقدمہ میں ضمانت درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے حتمی دلائل طلب کیے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ اعجاز چوہدری ستر سال کا شخص ہے،کسی جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہے۔پولیس کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے۔
درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔ اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج ہے