ایک نیوز: آج صبح پنجاب کے جلال پور بھٹیاں میں طوفانی بگولےکی تشکیل کا نایاب اور خوفناک منظر۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارے خطے میں موسم کی شدت عام ہوتی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ بگولے یاTornadoes انتہائی تباہی مچا سکتے ہیں۔ایسے طوفانی بگولے پہلے کبھی جنوبی ایشیا میں نہیں دیکھے گئے۔ ان کی موجودگی غیرمعمولی امر ہے طوفانی بگولے امریکا میں آتے رہتے ہیں اور کافی جانی ومالی نقصان کا سبب بنتے ہیں. لیکن موسمی تبدیلیوں کےباعث اب پاکستان کے عوام اور اداروں کو ان بگولوں سمیت دیگر قدرتی آفات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔