ایک نیوز : ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022 جتوانے والے لیونل میسی کا کہنا ہے کہ ’’ اب نہیں سوچتا کہ اور عالمی کپ کھیلوں گا‘‘۔
رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا لیکن ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں ہونے والے 2026 کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔
سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔قبل ازیں ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا بہت مشکل ہوگا کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پی ایس جی کیساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے 68 ہزار تمائشیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے