سائنسدان معدےاوردماغ میں تعلق دریافت کرنےمیں کامیاب

Jun 15, 2023 | 07:34 AM

ایک نیوز:سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان موجود پراسرار تعلق پر روشنی ڈالی ہے جس سے نظام ہاضمہ اور غذا سے متعلق مختلف امراض کو سمجھنے اور ان کے علاج میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کے Laureate انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ (ایل آئی بی آر) کے ماہرین نے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھانے میں پیشرفت کی۔
سائنسدان عرصے سے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے مگر انسانی جسم کے اندرونی نظام کے افعال کو سمجھنا بہت بڑا چیلنج تھا۔
اس نئی تحقیق میں رضاکاروں کو وائبریٹنگ کیپسول استعمال کرائے گئے، تاکہ معدے کے متحرک ہونے پر دماغی ردعمل کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
یہ کیپسول18 سے40 سال کی عمر کے مردوں اور خواتین کو استعمال کرائے گئے تھے۔
محققین نے دریافت کیا کہ رضاکار ان کیپسول کے متحرک ہونے کو مخصوص حالات میں محسوس کر سکتے ہیں۔
اس سے ماہرین کو معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کا ایک نیا ذریعہ مل گیا۔
محققین نے کیپسول کے متحرک ہونے سے دماغ کے مخصوص حصوں کا ردعمل بھی دریافت کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دریافت بہت اہم ہے جس سے ہمیں معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کے ماخذ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے مختلف امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کیپسول سے نظام ہاضمہ کے امراض جیسے irritable bowel syndrome یا معدے کی کمزوری کے حوالے سے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھ کر علاج کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔

مزیدخبریں