سالگرہ کےکیک پرلگی موم بتیاں بیماریوں کاباعث بن سکتی ہیں،ماہرین

سالگرہ کےکیک پرلگی موم بتیاں بیماریوں کاباعث بن سکتی ہیں،ماہرین
کیپشن: Birthday cake candles can cause illnesses, experts say

ایک نیوز: سالگرہ کیک کے بغیر نامکمل لگتی ہے اور کیک پر اگر موم بتیاں نہ لگی ہوں تو کیک سونا لگتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عمل ہزاروں بیکٹیریاؤں کی منتقلی کا باعث بن سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ کی کلیمسن یونیورسٹی میں فوڈ سیفٹی کے پروفیسر پال ڈاسن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی ٹیم کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ جب موم بتیاں بجھائی جاتی ہیں تو اس دوران تقریباً1000 بیکٹیریا خارج ہوتے ہیں۔
پروفیسر ڈاسن نے کہا کہ اگر کوئی کیک پر لگی موم بتیاں پھونک مار کر بجھائے گا تو میں تو اپنے کیک کے ٹکڑے کے اوپر کی تہہ کو پھینک دوں گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے کیک کھانے سے ہر کسی کو بیمار ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پروفیسر کا کہنا تھا سالگرہ کا کیک کھانے میں کم خطرہ ہے لیکن اصل مسئلہ اُن لوگوں کیلئے پیدا ہوتا ہے جن کی قوت مدافعت انتہائی کمزور ہے، بیمار ہیں یا بوڑھے ہیں۔