ایک نیوز: سری لنکا کے فوجی ڈاکٹروں نے ایک62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے اب تک کی سب سے بڑی پتھری نکالی ہے۔
غیرملکی میڈیا نے سری لنکا کی فوج کے حوالے سے بتایا کہ سابق سارجنٹ کینسٹس کونج سے نکالی گئی پتھری کا وزن801 گرام تھا جو کہ ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
کونج کے گردے کی پتھری 5.26 انچ لمبی تھی جبکہ ایک اوسط گردے کی لمبائی 10 سے 12 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ فوج نے بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی ترین پتھری کو کولمبو کے آرمی ہسپتال میں سرجری کے ذریعے نکالا گیا ہے
دوسری جانب مریض نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد تھا اور دوائیوں سے کوئی افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ اسکین کے بعد سرجری کرانے کیلئے کہا گیا تھا اور اب میں خود کو نارمل محسوس کر رہا ہوں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سری لنکا کے اس کیس نے2008 میں پاکستان کے ایک مریض سے620 گرام کی گردے کی پتھری نکالنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔